کاغذ 200فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
راولپنڈی(آن لائن) ڈالرکی مسلسل اونچی اڑان کے باعث تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں۔۔۔
درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافے سے طلبہ طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000روپے سے 2000روپے اضافہ کر دیا ہے۔