مہنگائی کنٹرول، لوگوں کی قوت خرید بڑھائی جائے ،پیاف

 مہنگائی کنٹرول، لوگوں کی قوت خرید بڑھائی جائے ،پیاف

لاہور (نمائندہ دنیا) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری کے ہمراہ کہا کہ کاروباری طبقہ بشمول عام آدمی ملک میں مہنگائی کی نئی لہر سے پریشان ہے۔۔۔

 مہنگائی پر قابو پانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،متعلقہ حکام اس پر ایکشن لیں تاکہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ، کاروباری لاگت بڑھنے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ پٹرولیم قیمتوں اور ڈالر ریٹ میں آئے روز اضافہ اشیا و خدمات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔ لوگوں کی قوت خرید مسلسل کم ہو رہی ہے حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ کرے ۔چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نے مزید کہا کہ بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے انکی قیمتوں کو کم کر کے منجمد کر دیا جائے اور اس پر سختی سے عمل کرایا جائے ۔ تاجر و صنعتکار ٹیکس دینے کے باوجود پریشانی کا شکار ہیں، مگر بیورو کریسی انہیں سہولتیں دینے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے ، حکومت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے تاکہ مہنگائی میں کمی لائی جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں