اسٹیل مل ملازمین کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
کراچی(رپورٹ:مظہر علی رضا)پاکستان اسٹیل مل کے سی ای او نے ادارے کے موجودہ ملازمین کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
ایڈمن و پرسنل ڈپارٹمنٹ کے مطابق 7رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی کے کنوینر ڈی سی ای انچارج (کمرشل ڈی ٹی ای)ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں قائم مقام سی ایف او،اسسٹنٹ جنرل منیجر انچارج(ٹیکنیکل سروسز ڈی ٹی ای)،کارپوریٹ سیکریٹری،انچارج ایڈمن و پرسنل،قائم مقام منیجر لاء،اور قائم مقام منیجر انچارج انڈسٹریل ریلیشنز بطور رکن اور سیکریٹری شامل ہوں گے ۔ کمیٹی اسٹیل سرونگ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ منشور مطالبات کیلئے قائم کی گئی ہے ۔یہ اعلیٰ سطح کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرکے سی ای او پاکستان اسٹیل کو ارسال کریگی۔