خدمات کی برآمدات میں 3فیصد اضافہ

خدمات کی برآمدات میں 3فیصد اضافہ

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں خدمات (سروسز) کی برآمدات میں 3 فیصد اضافہ ہوا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برآمدات میں اس اضافے کا خاص طور پر تعلق آئی ٹی برآمدات سے ہے ، یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اشیا کی برآمدات گزشتہ چند ماہ سے گراوٹ کا شکار ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں