مائی کراچی نمائش کا 3 مارچ سے آغاز،تیاریاں جاری

 مائی کراچی نمائش کا 3 مارچ سے آغاز،تیاریاں جاری

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی)اور کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے 18ویں ’’مائی کراچی‘‘نمائش 2023 کے شاندار انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نمائش 3 مارچ 2023 سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو کر 5 مارچ 2023 کو اختتام پذیر ہو گی۔

جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔چیئرمین بی ایم جی نے بدھ کو کے سی سی آئی کے آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سال ‘‘مائی کراچی’’ نمائش میں لوگوں کی بے پناہ شرکت کی توقع کر رہے ہیں جو کہ8 سے 10 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے ۔موجودہ صورتحال کی وجہ سے رواں سال نمائش میں بین الاقوامی شرکت کنندگان کم ہو کر چار ممالک انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور فلپائن تک رہ گئی ہے ۔زبیر موتی والا نے پھنسے ہوئے کنٹینرز کے مسئلے کو حل کرنے میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوہفتے قبل شپنگ لائنز اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندوں کی جانب سے کے پی ٹی میں منعقدہ اجلاس میں وزیر میری ٹائم، وزیر تجارت، سیکریٹری تجارت، چیئرمین کے پی ٹی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندوں کی موجودگی میں ڈیمریج، ڈیٹنشن چارجز پر زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن وعدوں کے باوجود کنٹینرز کے مسائل حل نہیں ہوئے لہٰذا ڈیمرج اورڈیٹنشن معاف کرنیکا وعدہ پورا کیا جائے ۔اس سلسلے میں ابھی تک شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس سے تاجر وصنعتکار برادری میں بے چینی پھیل گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں