الغازی ٹریکٹرز کاڈیجیٹل اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں تبدیلیوں کا اعلان

 الغازی ٹریکٹرز کاڈیجیٹل اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں تبدیلیوں کا اعلان

کراچی(کامرس ڈیسک)الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈنے دو ارب روپے کی سرمایہ کاری سے اپنے نظام میں ڈیجیٹل اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔ ایک جدت انگیز ای آر پی سلوشن، جدید ترین ساپ ایس / 4 ایچ اے این اے کی انٹیگریشن کے ساتھ کمپنی بنیادی طور پر اپنی فیصلہ سازی کا عمل ازسرنو بہتر بنانے کے ساتھ اپنے پورے نظام کو انتظامی طور پر مستحکم بنا رہی ہے ۔

قائم مقام سی ای او جاوید اقبال نے کہا کہ ساپ کے بنیادی آٹوموٹو ماڈیولز کی انٹیگریشن کے ذریعے ہماری بنیادی آپریشنل ٹیموں کو خطے بھر میں رئیل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹنگ کی رسائی حاصل ہوگی جس کی بدولت تاخیر پر کم وقت میں روانی سے فیصلہ سازی کی سہولت حاصل ہوگی ۔ایک بار جب یہ نظام مکمل طور پر فعال ہوجائے گا تو وینڈرز، ڈیلرز اور دیگر شیئر ہولڈرز کے ساتھ ادارے کا اینڈ ٹو اینڈ تعلق نمایاں طور پر تبدیل ہوجائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں