ٹیکس ورلڈ نمائش ٹیکسٹائل ،لیدر ایکسپورٹرز کیلئے فائدہ مند

ٹیکس ورلڈ نمائش ٹیکسٹائل ،لیدر ایکسپورٹرز کیلئے فائدہ مند

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیکسٹائل اورلیدر ایکسپورٹرزنے پیرس میں جاری ٹیکس ورلڈ/ملبوسات سورسنگ نمائش کو مستقبل میں پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے امید کی کرن قرار دیا۔

پیرس میں موجودقاسمی انڈسٹریز کے چیئرمین حنیف لاکھانی نے بذریعہ وڈیولنک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس ورلڈ نمائش بہت اچھی جارہی ہے ، پاکستانی اسٹالز خریداروں کی توجہ کا مرکزہیں اوریورپ سمیت دیگر ممالک کے خریدار آرہے ہیں ۔بیرونی خریدار اسٹالز پر آکر پروڈکٹس دیکھتے اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن چونکہ دنیا بھر میں اکنامی متاثر ہے جس کے اثرات تمام ہی ممالک میں دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت کا مقصد پراڈکٹ کو ڈیولپ کرنا ہے اور یقیناً اس کے 6ماہ بعد مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں