پاکستان کا پہلا سی فوڈ کنٹینر سی پیک روٹ سے کاشغر پہنچ گیا

 پاکستان کا پہلا سی فوڈ کنٹینر سی پیک روٹ سے کاشغر پہنچ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)سی پیک روٹ سے برآمدات کے حوالے سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آئی ہے اور پاکستان کا پہلا سی فوڈ کنٹینر کراچی سے۔۔

 براستہ سی پیک روٹ چین کے شہر کاشغر پہنچ گیا ہے ۔ کنٹینر میں سی فوڈ کو منفی 18 ڈگری پر لے جایا گیا۔شپنگ کمپنی صادقین کے مطابق 8 دن میں یہ فاصلہ طے کیا گیا جبکہ سمندر سے اسے پہنچنے میں 28 دن لگتے ہیں۔کنٹینر براستہ خنجراب پاس سے داخل ہوا۔سست ڈرائی پورٹ سے کسٹم کلیئرنگ کے بعد گزشتہ روز پرائیوٹ امپورٹر کے پاس کنٹینر پہنچ گیا۔پاکستان سے زمینی راستے سے چین پہنچنے والا یہ پہلا پاکستانی کنٹینر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں