مافیا پھرسرگرم، چینی بحران کی تیاری مکمل کرلی ،شاہد رشید

مافیا پھرسرگرم، چینی بحران کی  تیاری مکمل کرلی ،شاہد رشید

اسلام آباد (آن لائن )تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ملک میں چینی کے نئے بحران کی تیاری کر لی ہے

جس کا مقصد مہنگائی سے پریشان عوام کو لوٹنا ہے ۔ مافیا نے ہر سال کی طرح امسال بھی سرپلس اسٹاک کا راگ الاپتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور چینی برآمد کرنے کی اجازت لینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد مختلف حیلے بہانوں سے چینی کی قیمت بڑھا کر گزشتہ سال کی طرح عوام کی جیب سے کم از کم ایک سو ارب روپے نکلوائے جائیں گے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی سرپلس چینی کا بہانہ کر کے چینی برآمد کرنے کی اجازت لی گئی تھی مگر اگر چینی سرپلس تھی تو برآمد کی صورت میں ملک میں قیمتیں کیوں بڑھیں۔شوگر سیکٹر کوچینی برآمد کرنے کی اجازت دینا عوام کے مفادات کی خلاف ورزی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں