جعل سازی سے فیڈریشن پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ،زبیرطفیل

جعل سازی سے فیڈریشن پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ،زبیرطفیل

کراچی(بزنس ڈیسک)یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ30 دسمبر2023کو ہونے والے۔۔

 ایف پی سی سی آئی انتخابات میں اس بار مخالفین کے جعلی ووٹوں کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوسکیں گے ،پاکستان بھر سے بزنس کمیونٹی کے نمائندے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کی سرپرستی میں متحد ہوچکے ہیں اور وہ بخوبی جان چکے ہیں کہ یو بی جی کے پلیٹ فارم سے ہی انکے مسائل حل ہوسکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز، سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصراورسابق نائب صدر شکیل احمدڈھینگڑا سے گفتگو کے دوران کیا۔زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کیلئے عاطف اکرام شیخ اور سینئرنائب صدر کیلئے ثاقب فیاض مگوں بہترین امیدوار ہیں اور دونوں نائب صدر کی حیثیت سے فیڈریشن میں بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں