اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے نظام راست کو وسعت دیدی

اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے نظام راست کو وسعت دیدی

کراچی(دنیا نیوز،بزنس ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے نظام ’’راست‘‘کو وسعت دیدی۔ کاروباری ادارے بذریعہ راست صارفین کی ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔۔

 ، صارفین کی ادائیگیاں وصول کرنے کیلئے ریگولیٹڈ اداروں کو ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کر دی گئیں۔اداروں کو یکم مارچ تک پی ٹو ایم فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنے زیرِ نگرانی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فرد سے دکاندار / تاجر کو ادائیگی (پی ٹو ایم)بذریعہ راست کی سہولت اپنے صارفین کو دے سکتے ہیں۔ ‘راست’ پی ٹو ایم سہولت سے دکاندار مختلف طریقوں سے ادا کردہ رقوم اپنے صارفین سے وصول کر سکیں گے ۔ ان طریقوں میں یونیفائڈ کوئک رسپانس (کیو ار)کوڈز، راست کے مختلف طریقے (جیسے موبائل فون)، بینک اکاؤنٹ (آئی بی اے این)، اور ادائیگی کی درخواست (آر ٹی پی) شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل فنانس گروپ کا سرکلر 5 دسمبر 2023ء کو جاری کیا گیا جس میں تمام زیرِ نگرانی اداروں کو اپنی متعلقہ ایپس میں یہ استعداد مارچ 2024ء تک شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں