ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز 23 دسمبر کوہوگا

ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز 23 دسمبر کوہوگا

کراچی(بزنس ڈیسک)وفاقی چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کے سالانہ اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد۔۔

 23 دسمبر کو اسلام آباد میں کیا جائے گا جو کہ پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ایوارڈز ہیں۔گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایوارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ اس سال تمام اہم اور دوستانہ ممالک کے سفراء اس ایونٹ میں شرکت کرینگے اور ایوارڈز ونر ز کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ مزید برآں،ڈپلومیٹک کور اسلام آباد کے قائم مقام ڈین اور مراکش کے سفیر Mohamed Karmoune تقریب کے چیف گیسٹ آف آنر ہوں گے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ یہ سالانہ ایوارڈز کا 11 واں ایڈیشن ہوگا۔ایف پی سی سی آئی کی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب پاکستان کی معیشت کے تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں