اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس 76 ہزارکی بلندسطح چھوکرواپس

اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس 76 ہزارکی بلندسطح چھوکرواپس

کراچی (بزنس ڈیسک )اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو 76ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 75900کی سطح پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 93ارب کا منافع ہوا اور56فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیوں میں بڑھا وا دیکھا گیا ۔ ماہرین نے امارات کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان اور عالمی مالیاتی فنڈز کی پاکستان کی جانب سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کو اہم پیشرفت قرار دیا۔کاروبارکے اختتا م پر 100 انڈیکس 868پوائنٹس بڑھ کر 75983 پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی ۔ سرمایہ 102کھرب 48 ارب ہوگیا۔ جمعہ کو23ارب  کے 60کروڑ98لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں