اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،88ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،88ارب منافع

کراچی (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی رہی۔کے ایس ای100 انڈیکس695 پوائنٹس کے۔

 اضافے سے ایک بار پھر 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے 78569 پوائنٹس پرجاپہنچا ، اس دوران سرمایہ کاروں کو 88ارب  کامنافع ہوا جبکہ 50فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ابتدائی سیشن میں زبردست تیزی رونما ہوئی تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس کاروباری دن کی بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ۱ی30انڈیکس 236پوائنٹس کے اضافے سے 25178پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 49969پوائنٹس سے بڑھ کر50430پوائنٹس پر جا پہنچا۔ جمعہ کو20ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ 4لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں