انٹربینک میں ڈالرکی قدر14پیسے کم،سونا1ہزارروپے مہنگا
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر14پیسے کی کمی سے 278.55روپے پرآگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر280.40روپے مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا37ڈالرکے اضافے سے 2430ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا1ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار500روپے اور دس گرام 857روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار907 روپے کاہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت2850روپے پر مستحکم رہی۔