ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملٹی سیکٹر وفد کو دورے کی دعوت

ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملٹی سیکٹر وفد کو دورے کی دعوت

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں نے پاکستان کی تمام کاروباری، صنعتی اور ۔

تاجر برادری کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل Cemal Sangu نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے مختلف سیکٹرز سے تجارتی وفد کو مدعو کیا ہے تا کہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے راستے تلاش کیے جا سکیں۔انہو ں نے مز ید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 5ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کی واضح صلاحیت موجود ہے لیکن فی الحال ہم صرف 1ارب ڈالر کی سالانہ تجارت کر رہے ہیں۔ انہوںنے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہمیں تجارتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں جبکہ پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، پروسیسڈ فوڈز، آئی ٹی پر مبنی سروسز،اسپورٹس گڈزو آلا ت جراحی کی ایکسپورٹ کے ذریعے زبردست فارن ایکسچینج کما سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں