جے ایس بینک نے لیڈنگ ڈیجیٹل بینک کا ایوارڈ جیت لیا
کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک، پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک ہے۔۔
جسے حال ہی میں CxO ایلیویٹ 2024 (CxOElevate 2024) ایوارڈز میں ’لیڈنگ ڈیجیٹل بینک‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ جے ایس بینک کے ماتحت ادارے جے ایس گلوبل کو بھی ‘ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ٹرانسفارمیشن’ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر وقاص انیس نے کہا کہ ہمیں لیڈنگ ڈیجیٹل بینک ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے ۔ جے ایس گلوبل کے چیف ایگزیکٹو خلیل اللہ عثمانی نے کہا کہ ڈیجیٹل انوسٹمنٹ ٹرانسفارمیشن ایوارڈ حاصل کرنا جے ایس گلوبل کیلئے اہم سنگ میل ہے۔