اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کامثبت اختتام،37ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کامثبت اختتام،37ارب منافع

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوبھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔کے ایس ای 100انڈیکس138پوائنٹس کے اضافے سے 78488پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 37ارب روپے کا منافع ہوا ۔

جبکہ 47فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ماہرین کے مطابق مثبت توقعات اور لسٹڈ کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، آٹوموٹیو ،آئی ٹی فرٹیلائزر ،آئل اینڈ گیس سیکٹر میں تازہ سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں تیزی رونما ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 37 پوائنٹس کے اضافے سے 24923پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50470پوائنٹس سے بڑھ کر50674پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر104کھرب85ارب روپے ہوگیا۔جمعہ کو 21ارب روپے مالیت کے 68 کروڑ 8 لاکھ 10 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 20 ارب روپے مالیت کے 59کروڑ98لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں