انٹربینک میں ڈالر10،اوپن مارکیٹ میں 25پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر10،اوپن مارکیٹ میں 25پیسے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کی کمی سے 278.54روپے پرآگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے کی کمی سے 280روپے سے کم ہو کر279.75 روپے پر آ گیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.63روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر310.67روپے سے کم ہو کر 309.04 روپے ہو گئی، اسی طرح 1.48روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 368.98 روپے سے گھٹ کر 367.50 روپے پر آ گئی ۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں مقامی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 کے آس پاس رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں