مرکنٹائل ایکسچینج میں 31ارب کے 22780سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 31ارب کے 22780سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 31ارب روپے کے سودے ہوئے ۔

گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 22780 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت16ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.574ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت3.756ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.873 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.291ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.182ارب روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کیمالیت728.996ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 599.334 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 300.854 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت237.138 ملین روپے اورپلیڈیم کے سودوں کی مالیت160.637 ملین روپے رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں