گاڑیوں کی درآمدات میں3.18فیصداضافہ ریکارڈ

گاڑیوں کی درآمدات میں3.18فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)گاڑیوں کی درآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں گاڑیوں کی درآمدات پر143.74ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 3.18 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ سال جولائی میں گاڑیوں کی درآمدات پر139.30ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا ۔ جون میں گاڑیوں کی درآمدات پر137.55ملین ڈالر اورگزشتہ مالی سال کے دوران 1.365ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گاڑیوں کے مکمل یونٹس کی درآمدات کاحجم 8.195ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 5.65ملین ڈالرتھا۔مکمل ناک ڈاؤن یونٹس کی درآمدات پر123.58ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 123.042ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر9.037ملین ڈالرخرچ ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں