انٹرنیشنل ای ایچ ایس ایوارڈز میں انڈس موٹر کمپنی کی پذیرائی

انٹرنیشنل ای ایچ ایس ایوارڈز  میں انڈس موٹر کمپنی کی پذیرائی

کراچی(بزنس ڈیسک)دی پروفیشنل نیٹ ورک (ٹی پی این)نے انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی عالمی اہداف کے حصول کے عزم کا اعتراف۔

 کرتے ہوئے 10ویں انٹرنیشنل انوائرنمنٹ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی سمٹ اینڈ ایوارڈز 2024 کی تقریب میں متعدد کٹیگریز کے ایوارڈز سے نوازا ۔ ٹی پی این کی جانب سے انڈس موٹر کمپنی کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ سی ایس آر، اسد عبداللہ کو ایوارڈز پیش کئے گئے ۔ ایوارڈز کی 23کٹیگریز میں 89کمپنیوں کے درمیان مقابلہ تھا، جن میں سے 63کمپنیوں نے 78ایوارڈز حاصل کیے ۔ متعدد کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کرنے والی پانچ سرفہرست کمپنیوں میں انڈس موٹر کمپنی بھی شامل ہے ، جسے پلانٹ انٹیگرٹی، ٹرانسپورٹ سیفٹی اورماحول میں اخراج کے کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجیزسے متعلق کٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ نئے مالی سال کے آغاز کا یہ بہت شاندار طریقہ ہے ۔ ہماری کاوشوں کو اجاگر کرنے کے لیے دی پروفیشنل نیٹ ورک سے بہتر کوئی اور پلیٹ فارم نہیں ہوسکتا۔ ٹویوٹا کے لیے دیگر کسی بھی اقدام کے مقابلے میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے ، خواہ وہ فیکٹری ہو یا سڑکیں یا پھر محفوظ ماحول کی وکالت۔ سیفٹی کا یہ کلچر صرف ہم تک ہی محدود نہیں، بلکہ پوری ویلیو چین بشمول سپلائرز اور ڈیلرز تک رائج ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں