امریکہ،یواے ای برآمدات کے حوالے سے سرفہرست

امریکہ،یواے ای برآمدات کے حوالے سے سرفہرست

اسلام آباد(اے پی پی)امریکہ ، یواے ای اور برطانیہ مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑے برآمدی ممالک رہے ہیں۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 کے دوران امریکا کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 476.017 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے 443.789 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 7.26 فیصد زیادہ ہے ۔یواے ای پاکستانی برآمدات کے حوالے سے دوسرا بڑاملک رہا، جولائی میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو216.918ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے 201.319 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 7.74 فیصد زیادہ ہے ۔ مالی سال کے پہلے ماہ میں برطانیہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے تیسرابڑاملک رہا، جولائی میں برطانیہ کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 183.303 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں