42ممالک کوآم کی برآمد،4.67کروڑڈالرزآمدن

42ممالک کوآم کی برآمد،4.67کروڑڈالرزآمدن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مقامی آم بیرون ملک بیچ کر 4کروڑ 67لاکھ ڈالرز کمائے لیے۔ وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات۔

 ایوان میں پیش کردیں جس کے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کرکے رواں برس 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں۔سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ، اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات کو برآمد کیے گئے ۔ افغانستان کو 22 لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13 لاکھ جب کہ عمان کو 17 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے ۔اسی طرح قازقستان نے سب سے زیادہ 8.95 ملین ڈالرز، جرمنی 19 لاکھ ڈالر جب کہ دیگر ممالک کو 44 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے ۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران 13 ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں