انٹربینک میں ڈالر سستا سونا 1500روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر سستا سونا 1500روپے مہنگا

کراچی (این این آئی)سونے کا مقامی اور عالمی بھا ؤتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ملک میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گئی۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں