بیرونی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں اضافہ

 بیرونی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 274.7ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 458فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 49.2ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کاحجم 135.6ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوجولائی کے مقابلہ میں 2.5فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 188فیصدزیادہ ہے ، جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کاحجم 139.1ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 47.1ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق فنانشل بزنس کے شعبہ میں سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مدمیں 59.6ملین ڈالر، بجلی 43.1 ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ 36ملین ڈالر، خوراک 34.9 ملین ڈالر اورکیمکلز کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 19.3ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں