قیمتی پتھروں،زیورات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

 قیمتی پتھروں،زیورات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ا سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی تااگست قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.479ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137فیصدزیادہ ہے ، مالی سال 2024کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 0.625 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 0.464ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔دوسری جانب ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اوراسٹیٹ بینک  کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 113.055ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے ، مالی سال 2024کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 92.110ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں