سائٹ ایسوسی ایشن :احمد عظیم علوی بلامقابلہ صدر چن لیے گئے

 سائٹ ایسوسی ایشن :احمد عظیم علوی بلامقابلہ صدر چن لیے گئے

کراچی (آن لائن)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سالانہ انتخات برائے2024- 26میں احمد عظیم علوی بلامقابلہ صدر جبکہ خالد ریاض سینئر نائب اور۔

 محمد ریاض ڈھیڈھی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ کی زیر صدارت 60 ویں سالانہ اجلاس عام میں چیئرمین الیکشن کمیشن محمد طارق یوسف نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا اعلان کیا۔نو منتخب عہدیدار اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین یکم اکتوبر 2024 کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔اجلاس عام میں بزنس مین گروپ (بی ایم جی)کے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا ، معروف صنعتکار جاوید بلوانی، یونس بشیر، طارق یوسف، مجید عزیز، سکندر عمران، ذوالفقار چوہدری، محمد اقبال عربی، انور عزیز، عبدالہادی، عبدالرشید، ریاض الدین اور سلیم ناگریا، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ ، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر احمد باری، سیکرٹری جنرل بی ایم جی اے کیوخلیل، فباٹی کے سرپرست اعلیٰ مسرور علوی اور صدر رضا حسین نے بھی شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں