گلزار فیروز پی ٹی اے انوائرنمینٹل سوسائٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب

گلزار فیروز پی ٹی اے انوائرنمینٹل سوسائٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب

کراچی (آن لائن)گلزار فیروز پی ٹی اے انوائرنمینٹل سوسائٹی کے الیکشن 2024-27 کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔

وہ مستقل پانچویں بارآئندہ تین سالوں کے لئے بلامقابلہ صدر منتخب ہو ئے ہیں۔ گلزارفیروز ملک کے واحد کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ برائے کورنگی ٹینریز کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔ دیگر عہدیداران میں ریحان حنان سینئر نا ئب صدر، عبداللہ امان نائب صدر، کامران حبیب جنرل سیکریٹری اور عثمان عمر خزانچی بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں