شرح نمومیں اضافہ کیلئے مزید اقدامات ناگزیر،میاں زاہد

شرح نمومیں اضافہ کیلئے مزید اقدامات ناگزیر،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کے غیرمقبول مگر درست فیصلوں کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام آ گیا ہے۔

 ، تاہم شرح نمومیں اضافہ کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام آ گیا ہے مگراسکی پائیدار ترقی کیلئے ناکام سرکاری اداروں کی پرائیویٹائزیشن ضروری ہے تاکہ سالانہ 1200 ارب روپے کی بچت ممکن ہو اور اس کے نتیجے میں عوام پر ٹیکسوں میں کمی اور بے روزگاروں کو روزگارمل سکے ۔ جب تک شرح نمومیں اضافہ کا عمل شروع نہیں ہوتا اس وقت تک عوام کی قوت خرید میں اضافہ ممکن ہی نہیں ہے جو ملکی ترقی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ میاں زاہد نے کہا کہ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل چکا ہے ، خسارہ کنٹرول میں ہے اور زرمبادلہ ذخائرکی حالت بہترہورہی ہے جس پر حکومت آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں