سعودی عرب کو برآمدات میں 14فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب کوملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر14فیصدکی نموجبکہ درآمدات میں 22فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔
اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چارماہ کے دوران سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو 245.56 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو 14.22 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو214.98ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبرمیں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو69.93ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوستمبرمیں61.45ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبر میں65.71ملین ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے چارماہ میں سعودی عرب سے درآمدات پر 1.332 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو 22فیصدکم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر 1.625ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔