اسٹاک ایکسچینج: نیا ریکارڈ،1لاکھ9ہزارکی حدبھی عبور
کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔ 100انڈیکس800سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 1لاکھ9ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
،اس دوران سرمایہ کاروں کو 109ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم138کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہونے ودیگر مثبت عوامل سے سرمایہ کار سرگرم رہے۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 814پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ9ہزار53پوائنٹس پر جاپہنچا،اسی طرح کے ایس ای30اور آل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ جمعہ کو 57 ارب روپے مالیت کے 1ارب 69 کروڑ 78لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔