ونٹر سہولت پیکیج کسی صورت منظور نہیں،وفاقی چیمبر
![ونٹر سہولت پیکیج کسی صورت منظور نہیں،وفاقی چیمبر](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-07-24/news_big_images/2443816_96048032.jpg)
لاہور(این این آئی)وفاقی چیمبر کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں بجلی کاونٹر سہولت پیکیج کسی صورت منظور نہیں ، اس کو مسترد کرتے ہیں۔
،اگر حکومت سستی بجلی سہولت پیکیج کے ذریعے دینا چاہتی ہے تو ضرور دے مگر اس میں تاخیر نہ کرے ،آئی پی پیز کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہم ہر روز ایک صنعت کا جنازہ اٹھا رہے ہیں اور بزنس مین خود کشیاں کر رہے ہیں۔ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کا فی یونٹ 26روپے سے زیادہ کا نہیں ہو نا چاہیے ،وفاقی وزیر توانائی نے ایف پی سی سی آئی سے ہونے والی میٹنگ میں وعدہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ 3،3 گھنٹے پر مشتمل 3 سیشن منعقد کئے جائیں گے۔