بناسپتی مینوفیکچررز کی خوردنی تیل پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز

بناسپتی مینوفیکچررز کی خوردنی تیل پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز

کراچی (بزنس رپورٹر) بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے خوردنی تیل کی سپلائی چین میں موجود چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے اور ۔

سویا بین، کینولا اور سورج مکھی کے تیل جیسے متبادل خوردنی تیل پر ڈیوٹیز کم کرنے کی تجویز دی ہے ، اس اقدام کا مقصد پام آئل پر حد سے زیادہ انحصار کم کرنا اور درآمدات کو متنوع بنانا ہے ۔شیخ عمر ریحان نے انڈونیشیا کی بائیو ڈیزل پالیسی کے باعث پیدا ہونے والی عالمی پام آئل کی قلت پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، جو پاکستان کی پام آئل کی درآمدات کا 90 فیصد فراہم کرتا ہے ، جنوری 2025 تک پام آئل کو بایو ڈیزل میں 40 فیصد تک شامل کرنے اور جنوری 2026 تک 50 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے ، اس تبدیلی کے ساتھ ماضی میں انڈونیشیا کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ، برآمدات پر پابندی جیسے اقدامات نے  سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں