اسٹاک ایکسچینج:ایک ہفتے کے دوران نئے ریکارڈ کا سلسلہ برقرار

 اسٹاک ایکسچینج:ایک ہفتے کے دوران نئے ریکارڈ کا سلسلہ برقرار

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک ہفتے کے دوران نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ برقرار رکھا۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 7600 پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جس سے انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 300پوائنٹس سے 1لاکھ9ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔9کھرب70ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم138کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ61.30فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔میکرو اکنامک اشاریے میں بہتری ،مالیاتی خسارے میں کمی انفلیشن میں کمی کے بعد شرح سود میں مزید کمی کی توقعات جیسے عوامل پر 5دنوں میں اسٹاک مارکیٹ نے ہر دن تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 7695 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357پوائنٹس سے بڑھ کر1لاکھ9ہزار53پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح2360پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس31ہزار488پوائنٹس سے بڑھ کر33ہزار849پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس63ہزار920پوائنٹس سے بڑھ کر68ہزار728پوائنٹس ہوگیا۔ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 9 کھرب 70 ارب 26 کروڑ 63 لاکھ93ہزار314روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 128 کھرب 85 ارب2کروڑ40لاکھ62ہزار26روپے سے بڑھ کر 138 کھرب 55 ارب 29 کروڑ 4 لاکھ 55 ہزار340روپے ہو گیا۔ مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ63ارب روپے مالیت کے 1 ارب 64 کروڑ71لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 47 ارب روپے مالیت کے 1ارب55کروڑ62لاکھ حصص کے سودے ہوے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں