آل سکھر تاجر اتحاد میں مزید یونینز کی شمولیت
سکھر(بیورو رپورٹ)آل سکھر تاجر اتحاد میں مزید یونینز کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،ایک اور تاجر تنظیم انجمن تاجران ورکشاپ روڈ نے شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل سکھر تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ دلمراد برڑو،صدر ہاشم خلیجی، جنرل سیکرٹری فہیم پٹھان، جمیل میمن، ساجد سہتو، فرحان قریشی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ آل سکھر تاجر اتحاد کے رہنما شبیر میمن، چوہدری زاہد آرائیں،پرویز چنہ و دیگر کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔