معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے لئے جارہے ،انجمن تاجران

معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے لئے جارہے ،انجمن تاجران

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک با رپھر توسیع کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔

کہ سعودی عرب کڑے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے ،حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کے ساتھ مشکل فیصلے لے رہی ہے تاہم معاشی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔ اتوار کو اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے ہیں ، یہ ممالک پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں جس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کی معیشت میں سدھار لانے اور قرضوں کی دلدل سے نکلنے کیلئے میثاق معیشت اور سیاسی استحکام کیلئے پیشرفت کریں ۔ اشرف بھٹی نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں کاروبار کے حالات میں بہتری کے لئے تاجروں کو یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ریلیف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں