ڈالر کی اڑان جاری، تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا

ڈالر کی اڑان جاری، تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ریٹ 278 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 279 روپے سے تجاویز کرگئے، ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کے اضافے سے 278.08 روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 8 پیسے بڑھ کر 279.03 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2,662 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 858 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپے پر جاپہنچا۔ یاد رہے کہ پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں