چینی وفد کا دورہ ٹڈاپ، زراعت ودیگر شعبوں پر تبادلہ خیال

چینی وفد کا دورہ ٹڈاپ، زراعت ودیگر شعبوں پر تبادلہ خیال

کراچی(بزنس ڈیسک)چین کے اعلیٰ سطح وفد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ کیا۔ ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا اور سیکریٹری شہر یار تاج نے چینی وفد کا استقبال کیا۔

وفد میں زراعت، شمسی توانائی، کھاد اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 16 ارکان شامل تھے۔ چینی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان میں زراعت، شمسی توانائی، کھاد اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ وفد میں شینڈونگ نونگڈا فرٹیلائزر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ ہینگائی ڈٹونگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ پینزو ہینچنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ انڈسٹریل ایکوپمنٹ انسٹالیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ پینزو پلاسٹک انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ یوہو نیٹ ورک ٹیکنالوجی لمیٹڈ، شینڈونگ کیونسے بورڈپولیمر مٹیریل کمپنی لمیٹڈ، زونگلوڈنگ شینڈونگ ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ جیوشنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ لانگوئنگ ٹیانسو سولر انرجی کمپنی لمیٹڈ، لیانگشن فیوکیانگ شنگ فرائٹ سروس کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ زونگ لنگ وہیکل مینو فیکچرنگ کمپنی کے وفود شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں