پاک، ازبک تجارت بڑھانے کیلئے نئی منڈیاں کھولنے کا عزم

پاک، ازبک تجارت بڑھانے کیلئے نئی منڈیاں کھولنے کا عزم

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے ازبکستان کے نائب وزیر برائے زراعت نے ملاقات کی۔

دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے کے لیے نئی منڈیاں کھولنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان، ازبکستان تعاون میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہاکہ پاکستان سالانہ 7.74 ملین ٹن پیداوار برآمد کے لیے تیار ہے۔ آلو کی تجارت اور پروسیسنگ میں نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے پر زور دیا۔دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آلو کی اقسام کے لیے مشترکہ تحقیق کے اقدامات کی تجویز کی۔وفاقی وزیر نے ازبکستان کو معیاری زرعی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کو دوبارہ دہرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں