پام آئل کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)پام آئل کی درآمدات میں اکتوبر 2024 کے دوران 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 76.7 ارب روپے رہی ہے جب کہ اکتوبر 2023 میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 57.7 ارب روپے رہا۔ اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 19 ارب روپے یعنی 32.93 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔