سارک ممالک میں تجارتی حجم صلاحیتوں سے کم، وفاقی چیمبر

سارک ممالک میں تجارتی حجم صلاحیتوں سے کم، وفاقی چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)سارک چیمبرکے صدر جاسم الدین کی سربراہی میں چیمبر کے رکن ممالک کے اعلی سطح وفد نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی)کیپٹل آفس کا دورہ کیا۔

وفد میں بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا کی بزنس کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات میں سارک ممالک کے درمیان تجارت،کاروبار اور بزنس ٹو بزنس رابطے بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر عاطف اکرام نے سارک ریجن میں تجارت کے فروغ کیلئے باہمی روابط کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ صدرفیڈریشن نے کہا کہ سارک کے رکن ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم صلاحیتوں سے انتہائی کم ہے ۔ سارک ممالک کی بڑی آبادی باصلاحیت اور محنتی افراد پر مشتمل ہے جو باہمی معاشی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ عاطف اکرام نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سارک ریجن کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں