کاروں کی فروخت میں 51، بائیکس میں 26 فیصد تک اضافہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروں کی فروخت میں 51 فیصد اور بائیکس کی فروخت میں 26 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
کار مینوفیکچررز کے مطابق جولائی تا نومبر کار کی فروخت 50 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں 33 ہزار کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ دوسری طرف بائیکس کی فروخت میں بھی 26 فیصد اضافہ ہوا، جن کی فروخت 5 لاکھ 78 ہزار یونٹس رہی۔ ٹریکٹرز کی فروخت 50 فیصد کم رہی جبکہ بس اور ٹرک کی فروخت 87 فیصد بڑھ گئی ہے۔