ہمایوں سجاد لنک ون کے بورڈ میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر تعینات

 ہمایوں سجاد لنک ون کے بورڈ میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر تعینات

کراچی (بزنس ڈیسک) ہمایوں سجاد کو لنک ون (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ہمایوں اس وقت مشرق پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔۔

جو مشرق وسطی و شمالی افریقہ ریجن کے معروف مالیاتی ادارے مشرق کا حصہ ہے۔ مالیاتی خدمات میں دو دہائی سے زائد کا تجربہ رکھنے والے ہمایوں سجاد بورڈ میں اپنی مہارت اور اسٹریٹجک وژن کو بروئے کار لاتے ہوئے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، وہ اس سے قبل لنک ون کے بورڈ کے رکن رہ چکے ہیں،جہاں انہوں نے ڈیجیٹل کامرس ایکو سسٹم پلیٹ فارم کی تشکیل کے فروغ کیلئے کمپنی کے سفر میں نئے معیارات قائم کرنے کیلئے انتظامی ٹیم کو بااختیار بنانے کیلئے کام کیا۔ ہمایوں سجاد نے کہا کہ میرے لئے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے لنک ون کے بورڈ میں شمولیت اعزاز کی بات ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں