پاک،بنگلہ دیش ایف ٹی اے ،پی ٹی اے طے کیا جائے ،وفاقی چیمبر

کرا چی (بزنس رپورٹرز )وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو دو طرفہ تجارت میں تیزی سے نمو حاصل کرنے کیلئے۔۔۔
آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے )یا ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے )طے کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ با ہمی تجارت کی ایسی واضح اور بے پناہ صلاحیت موجود ہے جس سے دونوں معیشتوں کو فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی تجارتی وفد نے ڈھاکہ چیمبر اورایکسپورٹ پروموشن بیورو کے سا تھ اپنے دورے کے آخری روز اعلیٰ سطح طویل ملاقاتیں کیں۔مزید برآں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے پاکستانی وفد کے ا عزاز میں عشائیہ دیا ۔ ڈھاکہ چیمبر میں عاطف اکرام نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم 2023-24 میں 800 ملین ڈالر سے کم رہا ہے ۔انہو ں نے زور دیا کہ ہمیں اگلے چند سالوں میں کم از کم 2سے 3 ارب ڈالرکا ہدف رکھنا چاہیے اور اس لیے دونوں حکومتوں کو ایف ٹی اے یا پی ٹی اے پر جلد از جلد مذاکرات کرکے دستخط کردینے چاہئیں۔