اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،155ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 1435پوائنٹس کے اضافے سے۔
1لاکھ14ہزار اور1لاکھ15ہزارکی نفسیاتی حد پر بحال ہوکر 1لاکھ15ہزار272پوائنٹس پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 155ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14244ارب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ57.26فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا۔آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس549پوائنٹس کے اضافے سے 36ہزار311پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ آل شیئرز انڈیکس70ہزار771پوائنٹس سے بڑھ کر 71 ہزار 553پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کرجمعہ کو 35ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ 95 لاکھ 84 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔