جے ایس بینک اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک نے پاکستان کی سب سے بڑی لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس کمپنی۔
، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (ایس ایل آئی سی)کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پریمیم ادائیگی کے عمل کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے جدید بنایا جا سکے ۔ اس تعاون میں کوئک پے (KuickPay) کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے جو پالیسی ہولڈرز کو ایک آسان، محفوظ اور قابل رسائی ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے ۔اس اشتراک کے ذریعے بیمہ دار موبائل ایپس، انٹرنیٹ بینکنگ اور ڈیجیٹل والیٹ سمیت دیگر ڈیجیٹل سہولتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بیمے کے پریمیم کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ لائف کے بیمہ دارذاتی طور پر ٹرانزیکشنز ، منتخب کردہ کوریئر سروس کے مراکز ، جے ایس زندگی کے ایجنٹوں اور پارٹنر آؤٹ لیٹس کے علاوہ (OTC) ادائیگی کی سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ڈیجیٹل سولوشنز کی تعارفی تقریب میں جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بصیر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک میں ہمارا مشن مالیاتی خدمات کو آسان، جامع اور سب کیلئے قابل رسائی بنانا ہے ۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ شراکت داری اور کوئیک پے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاکر ہم مالیاتی خُلا کو پُر کر رہے ہیں۔اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرشعیب جاوید حسین نے کہا کہ اسٹیٹ لائف ڈیجیٹل سولوشنز اپنانے اور جدت طرازی میں سب سے آگے ہے ۔ہمارا بنیادی مقصد اپنے بیمہ داروں کیلئے سہولت میں اضافہ کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے ۔