اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس2ہزار پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (آن لائن) ملکی معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری آرہی ہے ،یو اے ای کی جانب سے قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنے ۔
،میوچل فنڈز کی جانب سے خریداری ،معاشی پالیسوں کا تسلسل برقرار رہنے کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس2ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں 1لاکھ14ہزاراور 1لاکھ15ہزار پوائنٹس کی 2 نفسیاتی حدبحال ہو گئیں۔مارکیٹ کے سرمائے میں 14 ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران 49.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے 3 دن تیزی رہی ،اس دوران انڈیکس 2992 پوائنٹس بڑھ گیا، تاہم 2دن کی مندی سے 967پوائنٹس نکل گئے تھے۔ گز شتہ ہفتے کاروباری تیزی سے انڈیکس 115,773 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جبکہ مندی کی لہر آ نے سے انڈیکس 113,083 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔دوران ہفتہ کے ایس ای 100انڈیکس میں 2025 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 113,247 پوائنٹس سے بڑھ کر 115,272 پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح 600 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 35 ہزار 711پوائنٹس سے بڑھ کر 36 ہزار 311 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 70 ہزار 317 پوائنٹس سے بڑھکر 71 ہزار 553 پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری تیزی سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 14 ارب 34 کروڑ 67 لاکھ 23 ہزار 797 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14230 ارب 6 کروڑ 49 لاکھ 37 ہزار 282 روپے سے بڑھ کر 14244 ارب 41 کروڑ 16 لاکھ 61 ہزار 79 روپے ہو گیا۔