تجارتی خسارے میں 37 فیصد اضافہ، 2.47 ارب ڈالر ریکارڈ

تجارتی خسارے میں 37 فیصد اضافہ، 2.47 ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھنے لگاہے، مالیاتی اداروں اور وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024 کے دوران تجارتی خسارہ 37 فیصد اضافے سے 2 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔

دسمبر 2024 میں ملکی برآمدات 3 فیصدبڑھ کر2ارب 90کروڑ ڈالر رہیں۔ رپورٹس کے مطابق ملکی برآمدات ایک سال میں 3 فیصد اور مالی سال 2025 کے چھ ماہ میں 11 فیصد بڑھی۔ دوسری جانب ملکی درآمدات دسمبر 2024 میں 20 فیصد بڑھ کر 5ارب 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی جبکہ ملکی درآمدات ایک سال کے عرصے میں 16 فیصد اور مالی سال 2025 کے چھ ماہ میں 7 فیصد بڑھی ہے۔ دوسری جانب مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ اضافے سے 11 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا ہے ۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق غیرضروری درآمدات میں کمی تجارتی خسارے کو قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں