ٹیکسٹائل برآمدات بہتری کی جانب گامزن، 6 فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل برآمدات بہتری کی جانب گامزن، 6 فیصد اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بہتری کی سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایک سال میں6 فیصد بڑھ کر 1 ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔

 دوسری جانب ریڈی میڈ گارمنٹس سالانہ 20فیصداور ماہانہ 9 فیصد اضافے سے 35 کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی۔نٹ وئیر گارمنٹس سالانہ 7 فیصد بڑھ کر 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی، اسکے علاوہ بیڈ ویئر گارمنٹس 13 فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی۔تولیہ مصنوعات کی برآمدات 1 فیصد اضافے سے 8کروڑ80لاکھ ڈالررہی۔ مالی سال 2025کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 10فیصد بڑھ کر 9ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں